8 اگست 2013 - 19:30
کشمیر میں آزادی کے حق میں مظاہرے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج ہندوستان کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔

ابنا: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج ہندوستان کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی جس میں پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔ اس جھڑپ میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ جبکہ پولیس نے سید علی شاہ گیلانی اور یاسین ملک سمیت کئی سرکردہ کشمیری رہنماؤں کو گھر پر نظربند کر دیا۔ دوسری جانب کرگل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کرگل میں عوام نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی مذمت کی۔ کرگل میں شام کے بحران کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس میں لوگوں نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات اور نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیہا سمیت اصحاب رسول کے مزاروں کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے اسی طرح شام کے بحران میں بعض علاقائی اور ہمسایہ ممالک کی مداخلت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲